Wednesday, September 21, 2011

کیا حال ہوگا ؟؟


"کیا حال ہوگا تمھارا جب تمھاری لڑکیاں مبتلائےفسق ہوں اور تمھاری عورتیں سرکش؟(یعنی جب کہ تمہارے گھر کے اندر کی زندگی بھی خراب ہوجاے اور عورتیں تک مبتلاے فسق و فجور ہوں)"لوگوں نے عرض کیا:کیا یہ بات بھی ہونے والی ہے؟فرمایا :"ہاں بلکہ اس سے بھی زیادہ سخت۔کیا حال ہوگا تمہارا جب تم بھلائی کا حکم نہ دو گے اور بر ائی سے نہ روکو گے؟"عرض کیا گیا:کیا یہ بھی ہوگا؟فرمایا "ہاں بلکہ اس سے بھی زیادہ ۔کیا حال ہوگا اس وقت جب کہ تم نیک بات کو برا سمجھو گے اور بر ائی کو اچھا"؟عرض کیا :کیا یہ بھی ہوگا ؟فرمایا :"ہاں"
(مسند ابی یعلیٰ)

No comments:

Post a Comment