Thursday, September 22, 2011

نکاح اور سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم


نکاح ہمارے دین کے بنیادے اجزاء میں سے ہے اور اس کی اہمیت اس بات سے ظاہر ہے کہ صحیح بخاری میں حدیث ہے کہ اللہ کہ نبی صلی اللہ علی وسلم نے نوجوانوں کو خطاب کر تے ہوئے کہا کہ تم میں سے  جس کے پاس نکاح کرنے کی استعاطت ہوتو وہ نکاح کرے۔جس نے  نکاح کرلیا تو اُس کے لیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بشارت  دی کہ اس نے اپنے ادھے دین کو مکمل کرلیا۔ لیکن آج کے اس پر فتن دور میں جہاں ویسے ہی فتنے  عام ہیں وہاں ایک فتنہ یہ بھی ہے کہ نکاح کو نہایت مشکل بنادیا گیا ہے۔ایک لمبی فہرست ہے بےجا رسومات کی جن سے شریعت کا اعلان براعت ہے جو ہمارے شادی کا جزوے لا ینفک بن چکی ہیں۔جس کی وجہ سے اگر کہیں کوی بندہ نکاح کرنے کا ارادہ کر بھی لے تو اس کے سامنے ۱۰-۱۵ لاکھ کا خرچہ سامنے آجاتا ہے  ۔ جس کی وجہ سے لوگ شادی میں تاخیر کرتے ہیں اور کتنے ہی نوجوان لڑکے اور لڑکیاں فتنے میں گرفتار ہوجاتے ہیں۔ ان کا زمہ دار کون ہے یقیناً یہ ظالم معاشرہ جس نے نکاح کو مشکل بنا ڈالا ہے جب کہ حدیث میں تو اللہ کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے تو اس نکاح کو با برکت قرار دیا تھا جس کو آسان بنایا جاے اور آج جو شادی کہ بعد خاندانوں سے برکت ختم ہو گئی ہے اس کی بنیادی وجہ بھی یہی ہے کہ ہم نے نکاح کو مشکل بنا دیا ہے ۔

ہمیں چاہیے کہ آج ہی عہد کریں کہ ان بے جا رسومات کو ختم کریں گے اور نکاح کو سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے مطابق بنایں گے۔

نکاح کا سنت طریقہ جاننے کے لیے نیچے دیے گیے لیکچر  کو ملاحظہ فرمایں 



اللہ ہم سب کو اپنے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتوں کہ مظابق زندگی گزارنے کی توفیق دے 
آمین یا رب العالمیں


تخریج احادیث
First Hadeeth 
From Bukhari 
صحیح بخاری:جلد سوم:حدیث نمبر 59 حدیث مرفوع مکررات 23 متفق علیہ 8 
عمر بن حفص بن غیاث، اعمش، عمارہ، عبدالرحمن روایت کرتے ہیں کہ میں علقمہ اور اسود کے ساتھ عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس گیا تو انہوں نے فرمایا ہم جس زمانہ میں جوان تھے اور ہم کو کچھ میسر نہ تھا تو ہم سے ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اے نوجوانوں کے گروہ! جو کوئی نکاح کی طاقت رکھتا ہو وہ نکاح کرلے کیوں کہ نکاح پرائی عورت کو دیکھنے سے نگاہ کو نیچا کر دیتا ہے اور حرام کاری سے بچاتا ہے، البتہ جس میں قوت نہ ہو تو وہ روزہ رکھے کیوں کہ روزہ رکھنے سے شہوت کم ہوجاتی ہے۔


From Mishkatue 


مشکوۃ شریف:جلد سوم:حدیث نمبر 318 
اور حضرت انس کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس بندہ نے نکاح کیا اس نے اپنا آدھا دین پورا کر لیا اب اسے چاہئے کہ باقی آدھے کے بارے میں خدا سے ڈرے۔


مشکوۃ شریف:جلد سوم:حدیث نمبر 319 
اور حضرت عائشہ کہتی ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا بلاشبہ بہت زیادہ برکت والا نکاح وہ ہے جو محنت کے لحاظ سے آسان ہو یہ دونوں روایتیں بیہقی نے شعب الایمان میں نقل کی ہیں۔



No comments:

Post a Comment