Friday, November 11, 2011

تاریخ اسلام کی مثالی شادیاں

تمدن کی گاڑی آگے بڑھتی رہے اس لیے خالق کائنات نے نکاح کا ادارہ قائم فرمایا ہے۔اس کے ذریعے ایک طرف تمدن کی گاڑی آگے بڑھتی ہے تو دوسری طرف قران اس ہی بندھن کو سکون حاصل کرنے کا ذریعہ بھی قرار دیا ہے جیسا کہ ارشاد باری تعالی ہے

 اور اس کی نشانیوں میں سے یہ ہے کہ اس نے تمہارے لیے تمہاری ہی جنس سے بیویاں بنائیں تاکہ تم ان کے پاس سکون حاصل کرو اور تمہارے درمیان محبّت اور رحمت پیدا کر دی یقیناً اس میں بہت سی نشانیاں ہے اُن لوگوں کے لیے جو غور و فکر کرتے ہیں
سورۃ روم آیت 21 


 پر افسوس کا مقام ہے کہ اس اتنی پاک و مقدس رشتہ کو جاہلانا رسوم کا شکار کر نے کا نتیجہ یہ نکلا ہے کہ نکاح سخت مشکل ہوچکا ہے اور جو غیر فطری طریق ہیں وہ نہایت آسان ہو چکے ہیں۔ ذیل میں اس ہی حوالے سے ایک مضموں ہے جس میں دور صحابہ کے اندر نکاح کی آسانیوں کو اُجاگر کیا گیا ہے ۔ اللہ سے دعا ہے کہ ہم کو اپنی خاص حفاظت میں رکھے شیطان مردود کے شر سے اور ہم کو اپنے اسلاف کے طریق پر چلنے والا بنائے ۔آمین
Tareekh e Islam ki Chand Misaali Shadian

No comments:

Post a Comment